Thursday, December 26, 2024
ہومSportsپی سی بی کا دوسرے ٹیسٹ میچ میں طلباکیلئے سٹیڈیم میں مفت...

پی سی بی کا دوسرے ٹیسٹ میچ میں طلباکیلئے سٹیڈیم میں مفت داخلے کا اعلان



(روزینہ علی)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں طلبا کیلئے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں مفت داخلے کا اعلان کردیا۔

 راولپنڈی میں دوسرا ٹیسٹ30  اگست سے3  ستمبر تک کھیلا جائے گا،پی سی بی نے کہا ہےکہ سٹیڈیم میں داخلے کیلئے طلبہ کو یونیفارم میں ہونا چاہئے،  طلبا کو اپنے تعلیمی اداروں کے کارڈز ساتھ لانا ہوگا۔

طلبہ کسی بھی پریمیم انکلوژرز میراں بخش، شعیب اختر، سہیل تنویر اور یاسر عرفات سے میچ دیکھ سکیں گے،دوسرے ٹیسٹ میں بھی شائقین کیلئے مفت شٹل بس سروس کی سہولت رہے گی،طلباکیلئے  مفت داخلے کی پالیسی کا اطلاق  پی سی بی  گیلری یا پلاٹینم باکس میں  نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: چھوٹی عمر میں ہی تین چار رشتے کروادیئے تھے، ندا یاسر





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں