Sunday, December 29, 2024
ہومSportsپیرس اولمپکس: فوٹوگرافر نے چینی ٹیبل ٹینس اسٹار کا پیڈل توڑ دیا

پیرس اولمپکس: فوٹوگرافر نے چینی ٹیبل ٹینس اسٹار کا پیڈل توڑ دیا


فوٹو بشکریہ ایجنسی اے پی

پیرس اولمپکس میں ٹیبل ٹینس کے مکسڈ ڈبلز مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے کا جشن منانے کے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت کے بعد چین کے وانگ چوکین کو سنگلز مقابلے میں سویڈن کے ٹرولس مورگارڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

وانگ چوکین منگل کے روز ساتھی کھلاڑی سن ینگشا کے ساتھ اپنا پہلا اولمپک گولڈ میڈل حاصل کرنے کے بعد بہت خوش تھے۔

لیکن ان کی خوشی جلد ہی بے اعتباری، غصّے اور مایوسی میں بدل گئی جب اُنہیں پتہ چلا کہ اس کا پیڈل جو کہ سنگلز مقابلے اور ٹیم ایونٹس کے لیے اہم تھا وہ کچھ پُرجوش فوٹوگرافرز کے ہاتھوں ٹوٹ گیا ہے۔

وانگ چوکین نے فوٹوگرافرز کے ہاتھوں پیڈل ٹوٹنے پر وضاحت طلب کرنے کی کوشش کی تو ان کے کوچ نے اُنہیں تسلی دیتے ہوئے گلے لگایا اور پرسکون رہنے کو کہا۔ 

جس کے بعد چینی ٹینس اسٹار نے جلد ہی اپنا حوصلہ بحال کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوٹو گرافرز نے جان بوجھ کر پیڈل نہیں توڑا اب میں اپنے بیک اپ پیڈل کے ساتھ آگے اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا، شاید یہی میری قسمت ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں سنگلز مقابلے میں شکست کی بنیادی وجہ میری اپنی خراب کارکردگی تھی جس نے مورگارڈ کو مزید مواقع فراہم کیے تھے۔ 

وانگ چوکین نے کہا کہ میں نے بہت سی غلطیاں کیں جن کی وجہ سے مجھے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں