Saturday, January 4, 2025
ہومSportsپیرس اولمپکس میں ارشد ندیم کی کامیابی نوید احمد نے بھی ایتھلیٹ...

پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم کی کامیابی نوید احمد نے بھی ایتھلیٹ کے لیے انعام کا اعلان کردیا



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئر مین سپر فکس گروپس نوید احمد نے پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم کی شاندار جیت پر انہیں پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا ۔ ارشد ندیم کی جیت کے بعد بات کر تے ہوئے نوید احمد نے کہا کہ وہ پاکستان کا فخر ہیں جنہوں نے تمام تر مشکلات کے باوجود اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کی ۔ ان کاکہنا تھا کہ ارشد ندیم کی یہ کامیابی نوجوانوں کے لیے ایک سبق ہے کہ جب آپ اپنی منز ل کا تعین کر لیں تو پھر راستے جتنے مرضی مشکل ہوں آپ کو آگے بڑھتے رہنا ہوتا ہے اور بالآخر منزل آپ کے قدم چومتی ہے ۔ نوید احمد نے کہا کہ ارشد ندیم نے 32سال بعد اولمپکس میں میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ، ان کے لیے پانچ لاکھ روپے کا اعلان کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ  نوید احمد پاکستان میں سپورٹس سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں ، وہ نہ صرف پورے پاکستان میں بلکہ دبئی اور سعودی عرب میں بھی پاکستانیوں کے لیے سپورٹس سرگرمیاں  کرتے رہتے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں