Tuesday, January 7, 2025
ہومSportsچیمپئنز ٹرافی کے میچ کیلئے بھارتی ٹیم کا لاہور آنے سے انکار،...

چیمپئنز ٹرافی کے میچ کیلئے بھارتی ٹیم کا لاہور آنے سے انکار، بھارتی میڈیا


فائل فوٹو

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے بھارتی ٹیم نے پاکستان آنے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ آئی سی سی سے بھارت کے میچز سری لنکا یا دبئی میں کرانے کا کہے گا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اگلے سال فروری سے مارچ کے درمیان پاکستان میں شیڈول ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2008ء ایشیا کپ کے بعد سے سیاسی تعلقات میں تلخی کی وجہ سے بھارتی ٹیم نے کبھی بھی پاکستان میں کوئی میچ نہیں کھیلا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس سے قبل بھارت کے تمام میچز لاہور میں کرانے کی تجویز دی تھی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے مئی میں کہا تھا کہ حکومت کی اجازت کے بعد ہی بھارتی ٹیم کو ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان بھیجا جائے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں