Monday, December 23, 2024
ہومSportsچیمپئنز ٹرافی:بھارت پاکستان آئے گا؟پی سی بی نے فارمولا تیار کرلیا

چیمپئنز ٹرافی:بھارت پاکستان آئے گا؟پی سی بی نے فارمولا تیار کرلیا



(24 نیوز)آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کو شیڈول کے مطابق یقینی بنانے کے لیے نیا فارمولا تیار کیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ فارمولے کے تحت ٹورنامنٹ کے 15 میں سے 10 میچز پاکستان میں کرانے کی پیشکش کرنے کا منصوبہ بنایا جبکہ ایونٹ کے بقیہ میچز یو اے ای میں کرائے جا سکتے ہیں۔

نئے مجوزہ شیڈول میں پاکستان میں ایک سیمی فائنل اور گروپ راؤنڈ کے 9 میچز کرائے جائیں گے جبکہ فائنل اور ایک سیمی فائنل سمیت بھارت کے تینوں گروپ میچز یو اے ای میں ہی کھیلے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر بھارت سیمی فائنل یا فائنل تک رسائی حاصل نہیں کر پاتا تو پاکستان ان میچز کی بھی میزبان کر سکتا ہے۔جبکہ بھارتی میڈیا یہ دعوی کر رہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے پانچ میچز یو اے ای میں کرائے جا سکتے ہیں تاہم آئی سی سی نے اب تک وینیو فائنل نہیں کیا ہے۔اگر پاکستان ہائبرڈ ماڈل پر رضامند نہیں ہوتا ہے تو پھر ٹورنامنٹ کا فیصلہ کرنے کے لیے تمام 14 بورڈ ممبران سے بھی ووٹ لیا جا سکتا ہے۔

ضرورپڑھیں:چیمپئنز ٹرافی ،بھارت پاکستان آئے گا؟

دوسری جانب ذرائع کے مطابق پی سی بی کا آئی سی سی سے پھر رابطہ ہوا ہے، پی سی بی نے آئی سی سی پراپنا مؤقف پھر واضح کیا ہے، ،پی سی بی نے بال آئی سی سی کی کورٹ میں پھینک دی، چیمپئنز ٹرافی کا قابل قبول فارمولا بورڈ میٹنگ سے پہلے کیا جائے، ،پی سی بی کا کہنا ہے،،،ہائی برڈ کے تحت بھارت سے میچ قابل قبول نہیں ۔یعنیپی سی بی بدستور اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے کو تیار نظر نہیں آرہا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کہتے ہیں کہ یہ نہیں ہوسکتاکہ ہم بھارت میں جاکرکھیلیں اور وہ پاکستان میں نہ کھیلے، امید ہے چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، جو فیصلہ ہوگا پاکستان کے لیے بیسٹ کرکے نکلیں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں