Monday, December 23, 2024
ہومSportsچیمپئینز ٹرافی پر پی سی بی کا اصولی موقفشیڈول کھٹائی میں پڑ...

چیمپئینز ٹرافی پر پی سی بی کا اصولی موقفشیڈول کھٹائی میں پڑ گیا



(وسیم باکھڑی )چیمپئینز ٹرافی پر پی سی بی کا اصولی موقف، شیڈول کا اعلان کھٹائی میں پڑ گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ ایونٹ کا شیڈول رواں ہفتے بھی ممکن نہیں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ براڈ کاسٹرز اور کمرشل پارٹنرز پاک بھارت میچ کے بغیر شیڈول تسلیم نہ کرنے کے موقف پر قائم ہیں،براڈ کاسٹر زنے آئی سی سی کو واضح کر دیا ہے کہ پاک بھارت میچ ہو گا تو شیڈول تسلیم ہو گا ،براڈ کاسٹرز نے پاک بھارت میچ نہ ہونے کی صورت میں قانونی چارہ جوئی کا بھی بتا دیا ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہائبرڈ ماڈل پر راضی نہ ہونے سے پیش رفت نہیں ہو پارہی ،ہائی برڈ ماڈل اور بھارت سے نہ کھیلنے کے موقف پر پی سی بی قائم ہے،اسٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو پھر شیدول کا اعلان ایک دو روز میں ممکن ہو سکے گا۔

ضرورپڑھیں:پاکستان آنے کی اجازت نہ ملنے پر بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم اہم ایونٹ سےدستبردار 
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسٹیک ہولڈر شیڈول کے مطابق باہمی اتفاق کے ساتھ ایونٹ کے انعقاد کے حق میں ہیں،آئی سی سی جے شاہ کے ذمہ داریاں سنبھالنے سے قبل شیڈول کے معاملے کوحل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔بھارتی بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ یکم دسمبر کو چئیرمین آئی سی سی کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں