Saturday, January 4, 2025
ہومSportsڈیلما پیڈ آؤٹ ڈور ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار اختتام

ڈیلما پیڈ آؤٹ ڈور ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار اختتام


دبئی  (طاہر منیر طاہر )  ٹاسک سپورٹس الزید کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہونے والے ڈیلما  پیڈ آؤٹ ڈور ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ  میں 12 ٹیموں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ میچز کے دوران پاکستان ایسوسی ایشن دبئی سپورٹس کمیٹی کے کارکنان بھی موجود تھے۔ میچ  دیکھنے والوں میں دبئی کی معروف شخصیات عمران علی جان، لیاقت عزیز ، عامر علی جان، شیخ عمر،استاد طارق وقاص، مین سپونسر ڈیلما ٹرانسپورٹ کے مالک مقبول اسلام بھی موجود تھے۔


ہر ٹیم نے دو گروپ میچ کھیلے جس سے ٹورنامنٹ کا معیار اور بھی بڑھ گیا۔ گروپ اسٹیج کے بعد سیمی فائنل اور فائنل میں ٹیموں کے درمیان کڑا مقابلہ ہوا۔ شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملی اور شائقین نے  ہر لمحہ دلچسپی سے دیکھا- فائنل میچ میں فاتح ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت 3000 درہم کا انعام جیتا، جبکہ رنر اپ ٹیم کو 1500 درہم انعام دیا گیا۔


کرکٹ ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے جنرل سیکرٹری زاھد حسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ سپورٹس ہم سب کے لیے بہت مفید ہے ۔ انہوں نے سپورٹس کمیٹی کے سربراہ نعیم رسول کو بھی خراج تحسین پیش جنہوں نے اپنے والینٹر کے ساتھ مل کر اس کو کامیاب کیا۔والینٹرز میں عبدلوا ثق، وقاص وکی،حمزہ وہاب، بلال انور، افضال سرویا، بلال بابر، یاسر عرفات، ایان سرویا،  ہاشم سرویا، عامر علی جان، احمد فاروق ، ایان خان،نعمان غفوراور  حبیب الرحمان شامل تھے۔ دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور شائقین کی داد وصول کی۔

پاکستان ایسوسی ایشن کی  سپورٹس کمیٹی نے ٹورنامنٹ میں بین الاقوامی معیار کے مطابق اسکور اپڈیٹنگ، امپائرنگ، اور لائیو ریکارڈنگ کی سہولیات فراہم کی گئیں جس نے کھلاڑیوں اور شائقین کو محظوظ  کیا۔ اسکور اپڈیٹس اور میچ کی کوریج نے شائقین کو لمحہ بہ لمحہ ایونٹ سے جوڑے رکھا۔ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی سپورٹس کمیٹی کے سربراہ نعیم رسول نے  کہا کہ اس ایونٹ کی کامیابی میں اسپانسرز نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان اسپانسرز کی معاونت سے کمیونٹی میں کرکٹ کے فروغ کے لیے یہ شاندار ایونٹ ممکن ہو سکا۔اس ٹورنامنٹ میں شائقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنی پسندیدہ ٹیموں کو سپورٹ کیا۔ اس ایونٹ نے کرکٹ کے شائقین  کو ایک پلیٹ فارم مہیا کیا جہاں انہوں نے کھیل کا لطف اٹھایا اور کمیونٹی کے ساتھ جڑے رہے۔نعیم رسول نے مزید کہا کہ  پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کی جانب سے کرکٹ کے فروغ کے لیے ایسے مزید ایونٹس منعقد کیے جائیں گے- اخر میں جنرل سیکرٹری زاہد حسن اور کلچرل کمیٹی کے سربراہ سید طہ علی اور سپورٹس کمیٹی کے سربراہ نعیم رسول نے جیتنے والی ٹیم کو کامیاب ہونے پر مبارکباد دی اور انعامات پیش کیے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں