Wednesday, January 1, 2025
ہومSportsڈیوڈ وارنر نے بیٹ چھوڑ کر پستول اٹھا لی

ڈیوڈ وارنر نے بیٹ چھوڑ کر پستول اٹھا لی


سابق آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر ایکشن فلم میں جلوہ گر ہو رہے ہیں، انہوں  نے بیٹ چھوڑ کر پستول اٹھا لی۔

میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ بھارتی ایکشن فلم ہے جس میں جارح مزاج بیٹر ڈان کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ 

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ وارنر ایک ایکشن سے بھرپور فلم میں جلوہ گر ہو رہے ہیں، انہیں میلبرن کے یارا ریور پر ایک شوٹنگ میں حصہ لیتے ہوئے دیکھا گیا ہے، ان کی منفرد انداز میں تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

ڈیوڈ وارنر نے گردن اور ہاتھوں پر ٹیٹو بنوائے ہیں اور اسلحہ بھی تھاما ہوا ہے، انہیں سرخ رنگ کے ہیلی کاپٹر سے جمپ لگا کر اترتے اور پھر ایک بڑی لالی پوپ کے ساتھ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

ڈیوڈ وارنر کے اس پراجیکٹ کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے، اس پراجیکٹ کو بالی ووڈ کا پراجیکٹ قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ حال ہی میں ڈیوڈ وارنر نے ایک بھارتی اشتہاری کمپنی کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

ایک رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ ساؤتھ انڈیا فلم کا پراجیکٹ ہے جس میں وہ ڈان کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ڈیوڈ وارنر بھارتی گانوں پر اپنی بیٹیوں کے ساتھ ڈانس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی کرتے رہے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں