Saturday, December 28, 2024
ہومSportsکراچی ٹور مکمل کرنے کے بعد چیمپئینز ٹرافی لاہور پہنچ گئی

کراچی ٹور مکمل کرنے کے بعد چیمپئینز ٹرافی لاہور پہنچ گئی



( 24 نیوز )کراچی ٹور مکمل کرنے کے بعد آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی لاہور پہنچ گئی۔پی سی بی ہیڈکواٹر لاہور میں ٹرافی کی رونمائی کا کوئی پروگرام نہیں رکھا گیا۔ 

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ لاہور میں پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق ٹرافی کی کوئی سرگرمی نہیں تاہم حالات دیکھتے ہوئے پروگرام بنا تو مطلع کیا جائے گا۔آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی  16 نومبر کو اسلام آباد پہنچی تھی، ایبٹ آباد، مری سمیت مختلف مقامقات کے ٹور کے بعد  کراچی میں اس کو لے جایا گیا۔

 شہر قائد میں 3 دن کراچی میں مختلف مقامات پر رونمائی کے بعد اب پی سی بی ہیڈ کوارٹر ٹرافی کو رکھ دیا گیا ہے، یہاں سے  ٹرافی 26 نومبر افغانستان پہنچے گی، اس کےبعد بنگلادیش، جنوبی افریقہ  سے ہوتی ہوئی آخری مرحلے میں بھارت کے بعد 27 جنوری کو دوبارہ پاکستان لائی جائے گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں