Sunday, December 29, 2024
ہومSportsکرکٹ بورڈ انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا فخر زمان کا...

کرکٹ بورڈ انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا فخر زمان کا یوٹرن 



(24  نیوز)قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے سابق کپتان بابراعظم کو ڈراپ کئے جانے سے متعلق ٹوئٹ پر لب کشائی کرتے ہوئے پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بنانے کی تردید کردی۔

ایک انٹر ویو میں فخر زمان نے کہا  ہےکہ میرا ٹوئٹ دراصل صحافیوں اور سابق کرکٹرز کیلئے تھا جو بابراعظم کو ڈراپ کرنے کا مطالبہ کررہے تھے، وہ انکی ٹیم میں کارکردگی کو نظر انداز کررہے تھے البتہ میں نے بورڈ پر تنقید نہیں کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ایک لمحے سوچا مجھے ٹوئٹ نہیں کرنا چاہیے تھا کیونکہ میرے ایک بیان کو 100 فیصد غلط سمجھا گیا۔

اوپنر نے فٹنس سے متعلق سوال پر کہا کہ میں نے پی سی بی سے 2 ماہ کے آرام کیلئے درخواست کی تھی کیونکہ مجھے ہائپر تھائیرائیڈزم کی تشخیص ہوئی تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں