Wednesday, January 1, 2025
ہومSportsکرکٹ ٹیم کے پاکستان نہ آنے سےمتعلق بھارتی میڈیا کا دعویٰ خواجہ...

کرکٹ ٹیم کے پاکستان نہ آنے سےمتعلق بھارتی میڈیا کا دعویٰ خواجہ آصف کا سخت ردعمل



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی میڈیا کے کرکٹ ٹیم پاکستان نہ آنے سے متعلق دعویٰ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بھارت کو سخت ردعمل دینے کے حق میں ہوں۔ 

ہم نیوز کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت اس وقت پاکستان کے ساتھ بالواسطہ جنگ کی حالت میں ہے اور وہ اس معاملے پر بھارت کو سخت ردعمل دینے کے حق میں ہیں۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی ملک میں عدم استحکام کےلیے کی جارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں چینی شہریوں کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے تاکہ چینی یہاں سے چلے جائیں، افغانستان کی زمین پاکستان میں دہشت گردی کےلیے استعمال ہوتی ہے۔خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ افغان حکومت کا ان عناصر کے خلاف کارروائی کےلیے فیصلہ کن اقدامات کرناپڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کی بیسز موجود ہیں، انہیں مقامی سہولت کاری بھی حاصل ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں