Friday, December 27, 2024
ہومSportsکشمیر کے کھلاڑیوں نے ہمیشہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے :...

کشمیر کے کھلاڑیوں نے ہمیشہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے : معروف فٹبالر معراج الدین وڈو


معراج الدین وڈو نے کہاکہ وادی کشمیر میں کھلاڑیوں کے لئے بہترین ماحول ہے اور مجھے لگتا ہے کہ ہمارے پاس بنیادی سہولیات کی کمی ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

سابق ا سٹار فٹبال کھلاڑی معراج الدین وڈو کا کہنا ہے کہ کشمیر میں جاری (آر ایف وائی ایس) فاونڈیشن یوتھ اسپورٹس2024-25 کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو دیکھنے کا ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔بتادیں کہ یہ دوسری بار ہے جب کشمیر میں (آر ایف وائی ایس) فٹ بال ٹورنامنٹ ہو رہا ہے۔

کشمیر کے معروف اسٹار فٹبالر معراج الدین وڈو نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کئی کھلاڑی اس ٹورنامنٹ کا بے صبری کے ساتھ انتظار کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ اس طرح کے ٹورنمنٹ سے وادی کشمیر کے نوجوانوں کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

معراج الدین وڈو نے کہاکہ اس ٹورنمنٹ کے دوران کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا ۔ان کے مطابق جموں وکشمیر کے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں اور وہ کھیل کے مختلف شعبوں میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں۔

معروف فٹبالر نے کہاکہ لڑکیوں کے لئے بھی یہ ٹورنمنٹ بہتر ین پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، گذشتہ سال کئی خواتین فٹبالرزاس میں شامل ہوئی تھیں۔انہوں نے کہاکہ لڑکوں کو یقیناً اس طرح کے ٹورنمنٹ میں شرکت کرنی چاہئے تاہم انہیں مناسب تربیت کی بھی ضرورت ہے۔

معراج الدین وڈو نے کہاکہ وادی کشمیر میں کھلاڑیوں کے لئے بہترین ماحول ہے اور مجھے لگتا ہے کہ ہمارے پاس بنیادی سہولیات کی کمی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کوچنگ کے معیار میں مزید بہتری لانے سے جموں وکشمیر کے کھلاڑی اپنی کارکردگی کو مزید بہتر کرسکتے ہین۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ انڈر 15میچز میں ایس آر ایم ویلکن اسکول ، لون سٹار فٹبال ایکاڈمی، جی ایچ ایف سی گاندربل ، گرین ویلی ایجوکیشنل انسٹی چیوٹ، جے کے پبلک اسکول نے جیت حاصل کی۔ساتویں آر ایف وائی ایس فٹال ٹورنمنٹ اس وقت ممبئی، کیرلہ ، گوا، میزورم ، میگالیہ، دہلی ، تامل ناڈو اور کشمیر میں جاری ہے۔ کشمیر میں اس ٹورنمنٹ کا آغاز 21دسمبر کو ہوا ۔ امسال کشمیر میں 32ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جس میں لڑکے اور لڑکیوں کے گروپ شامل ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں