Wednesday, January 8, 2025
ہومSportsکوشش کریں گے آئرلینڈ کو ہراکر اگلے مرحلے تک جائیں، حارث رؤف

کوشش کریں گے آئرلینڈ کو ہراکر اگلے مرحلے تک جائیں، حارث رؤف


فاسٹ بولر حارث رؤف

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ہے کینیڈا کو ہرا دیا، کوشش کریں گے آئرلینڈ کو ہرائیں اور اگلے مرحلے تک جائیں۔

کینیڈا کے خلاف میچ میں کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ کوشش ہے غلطیوں کو ٹھیک کریں اور اچھی کرکٹ کھیلیں۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ انجری کے بعد اپنی پرفارمنس سے مطمئن ہوں۔

حارث رؤف کا مزید کہنا تھا کہ نیویارک میں بیٹرز کےلئے معاملات آسان نہیں، ٹیم کسی اور کے میچ کے بارے میں نہیں سوچ رہی، اگلے مرحلے میں نہیں پہنچے تو اس کو تسلیم کریں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں