Thursday, December 26, 2024
ہومSportsکوشش ہوگی ورلڈ کپ میں اچھا کھیل کر جیتیں: نشرح سندھو

کوشش ہوگی ورلڈ کپ میں اچھا کھیل کر جیتیں: نشرح سندھو


قومی ٹیم کی کھلاڑی نشرح سندھو—فائل فوٹو 

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی نشرح سندھو نے کہا ہے کہ کوشش ہو گی کہ ورلڈ کپ میں اچھا کھیل کر پاکستان کو جتوائیں۔

آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے متعلق پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی نشرح سندھو، سعدیہ اقبال اور صدف شمس نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔

نشرح سندھو نے کہا کہ ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ہماری تیاری اچھی ہے، گروپ میں مضبوط ٹیمیں ہیں اور ان کے لیے پلان بنا لیا ہے، دبئی میں کافی گرمی ہے لیکن ملتان میں کیمپ سے فائدہ ہوا۔

سعدیہ اقبال نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے تیاری کافی اچھی کی ہے، ساؤتھ افریقا کے خلاف سیریز سے کافی اعتماد ملا، دبئی کی پچز اسپنرز کے لیے سازگار ہوتی ہیں، یہی دیکھتے ہوئے ٹیم کمبینیشن بنایا ہے۔

صدف شمس نے کہا کہ یہ میرا دوسرا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہے اور اس کے لیے میں کافی پرجوش ہوں، پر امید ہیں کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اچھے رزلٹس آئیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے پہلا وارم اپ میچ 28 ستمبر کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔

ٹیم دوسرا وارم اپ میچ آج 30 ستمبر کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا اپنا افتتاحی میچ جمعرات 3 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔

دوسرے میچ میں پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کا اتوار 6 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہو گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں