Tuesday, January 7, 2025
ہومSportsکیپ ٹاؤن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے تاریخ بدلنے کا موقع

کیپ ٹاؤن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے تاریخ بدلنے کا موقع


— فائل فوٹو

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے کیپ ٹاؤن میں شروع ہو گا۔

25 ہزار نشستوں والے کیپ ٹاؤن کے اس اسٹیڈیم سے متعلق ایک عام تاثر یہ ہے کہ جنوبی افریقا کے دیگر ٹیسٹ سینٹرز کے برعکس یہاں پِچ پر اسپنرز مؤثر ثابت ہوتے ہیں۔

البتہ دلچسپ امر یہ ہے کہ اس میدان پر سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والوں میں پہلے 8 بولرز فاسٹ بولنگ کے شعبے سے وابستہ ہیں۔

نیو لینڈز کیپ ٹاؤن میں اولین ٹیسٹ مارچ 1889ء میں میزبان جنوبی افریقا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا گیا تھا۔

یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا 32 واں ٹیسٹ میچ تھا جہاں انگلینڈ نے اننگز اور 202 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔

کیپ ٹاؤن میں آخری ٹیسٹ جنوری 2024ء میں کھیلا گیا جہاں بھارت کی ٹیم نے جنوبی افریقا کو 7 وکٹ سے شکست دی تھی۔

کیپ ٹاؤن میں اب تک 60 ٹیسٹ کھیلے جا چکے ہیں جہاں جنوبی افریقا 27 میں کامیاب رہا اور 22 ٹیسٹ اس کی ناکامی پر ختم ہوئے جبکہ 11 ٹیسٹ ڈرا ہوئے۔

دوسری جانب پاکستان نے کیپ ٹاؤن میں اب تک 4 ٹیسٹ کھیلے ہیں اور تمام میں اسے شکست کا سامنا کر نا پڑا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں