(24نیوز) امریکی ائیر فورس میں سیکنڈ لیفٹیننٹ کے عہدے پر تعینات آفیسر میڈیسن مارش نے امریکا بیوٹی پیجنٹ کا تاج اپنے نام کرلیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 22 سالہ میڈیسن مارش ائیر فورس میں سیکنڈ لیفٹیننٹ عہدے پر فائز ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی حاضر سروس افسر نے اعزاز اپنے نام کیا ہے۔
میڈیسن مارش پبلک پالیسی پروگرام میں ماسٹرز کی تعلیم بھی حاصل کر رہی ہیں۔ وہ ڈیوٹی پر ہوتے ہوئے پہلی مرتبہ نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی خاتون ہیں۔
Congratulations to our very own #Airman, 2nd Lt. Madison Marsh, aka Miss Colorado — who was just crowned @MissAmerica 2024! Marsh is the first active duty servicemember to ever win the title.#AimHigh pic.twitter.com/3RuDu5CulW
— U.S. Air Force (@usairforce) January 15, 2024
رپورٹس کے مطابق اتوار کو امریکی ریاست فلوریڈا میں مِس امریکا کے ہونے والے مقابلوں میں میڈیسن مارش نے خوبصورت ترین امریکی خاتون کا تاج اپنے سر سجایا۔ میڈیسن مارش کا تعلق امریکی ریاست کولوراڈو سے جبکہ اس مقابلے میں ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی ایلی بریوکس دوسرے نمبر پر آئیں۔
????????JET PILOT CROWNED MISS AMERICA 2024
In an extraordinary display of talent and ambition, Second Lt. Madison Marsh, a jet pilot in the U.S. Air Force and a Harvard master’s student, has been crowned Miss America 2024.
Source: CBS News pic.twitter.com/ARZE2gdMgp
— Mario Nawfal (@MarioNawfal) January 15, 2024
مزید پڑھیں: میاں بیوی میں ہم آہنگی نہ ہو تو اسلام علیحدگی کی اجازت دیتا ہے، سپریم کورٹ
میڈیسن مارش کو مِس یونیورس بننے پر امریکی فضائیہ کی جانب سے بھی مبارک باد دی گئی۔
واضح رہے کہ میڈیسن مارش ایئر فورس اکیڈمی سے فزکس میں گریجویشن سے کچھ دن پہلے مئی 2023ء میں مِس کولوراڈو قرار پائی تھیں جس کے بعد اُنہوں نے ایئر فورس میں بطور سیکنڈ لیفٹیننٹ شمولیت اختیار کی تھی۔
Jet pilot crowned Miss America 2024
In an extraordinary display of talent and ambition, Second Lt. Madison Marsh, a jet pilot in the U.S. Air Force and a Harvard master’s student, has been crowned Miss America 2024. pic.twitter.com/YQwRFejNo9
— Trending News (@Trend_War_Newss) January 16, 2024