Thursday, December 26, 2024
ہومWorldادب کا نویل انعام کس ملک کی مصنفہ نے اپنے نام کرلیا...

ادب کا نویل انعام کس ملک کی مصنفہ نے اپنے نام کرلیا  ؟جانیے



(24نیوز)ادب کا نوبل انعام پہلی بار جنوبی کوریا کی مصنفہ نے اپنے نام کرلیا۔

جنوبی کوریا کی لکھاری ہان کانگ کو نثر اور شاعری میں تاریخی المیوں، صنفی تفریق اور انسانی زندگی کی نزاکتوں کو منفرد اسلوب میں بیان کرنے پر رواں برس کے ادب نوبیل ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا۔

اس کے علاوہ کیمسٹری کے شعبے میں 2024 کا نوبل انعام 3 سائنسدانوں کو مشترکہ طور پر دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 
امریکا کی واشنگٹن یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ بیکر، جبکہ گوگل ڈیپ مائنڈ کے برطانیہ سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں Demis Hassabis اور جان ایم جمپر کو یہ اعزاز زندگی کی بنیاد سمجھے جانے والے پروٹینز کے سٹرکچر پر کئے جانے والے کام پر دیا گیا۔

رائل سوئیڈش اکیڈمی آف سائنسز کے مطابق کیمسٹری کا آدھا نوبل انعام امریکا کے ڈیوڈ بیکر کو کمپیوٹیشنل پروٹین ڈیزائن جبکہ باقی آدھا انعام گوگل ڈیپ مائنڈ کے ماہرین کو پروٹین سٹرکچر کی پیشگوئی پر دیا جا رہا ہے۔

ان سائنسدانوں نے پروٹینز کے راز کمپیوٹنگ اور آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے ذریعے دریافت کئے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں