Sunday, December 29, 2024
ہومWorldاسرائیلی فوج کاخان یونس شہر میں خیموں پر حملہ 18 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کاخان یونس شہر میں خیموں پر حملہ 18 فلسطینی شہید



(ویب ڈیسک)اسرائیلی فوج کی طرف سےنہتے فلسطینیوں کے خلاف بربریت کاکھیل جاری،خان یونس شہر میں خیموں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 18 فلسطینی زندہ جل کر شہید ہوگئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے خان یونس میں سیف زون قرار دیے گئے علاقے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں خیموں میں مقیم 18 فلسطینی شہید ہوگئے،اکثر  ہلاکتیں بمباری کے بعد خیموں میں آگ لگنے اور زندہ جل جانے کے باعث ہوئیں۔ 

رپورٹ میں مزیدبتایا گیا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے جبالیہ پناہ گزیں کیمپ پربھی بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتوں کی اطلاع ہے جبکہ اسرائیلی فوج نے  بیت حنون سے بےگھر ہونے والےفلسطینیوں کو بھی انخلاء کا حکم دے دیا ہے۔ 

دوسری جانب فلسطینی مزاحمت کاروں نے رفح میں اسرائیلی ٹینکوں کو نشانہ بنایا جبکہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی طیاروں نے حزب اللہ کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا جس سے ایک حزب اللہ فائٹر مارا گیا۔ 

واضح رہےکہ 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک تقریباً 40 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں