Wednesday, January 8, 2025
ہومWorldاسرائیل اور حزب اللہ کے ایک دوسرے پر حملے؛ پوپ فرانسس کا...

اسرائیل اور حزب اللہ کے ایک دوسرے پر حملے؛ پوپ فرانسس کا جنگ بندی پر زور


لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کے بیروت پر حملے میں اپنے اہم کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جب کہ لبنان کا کہنا ہے کہ صرف امریکہ ہی جنگ بندی ممکن بنا سکتا ہے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق حزب اللہ نے بدھ کی صبح تصدیق کی ہے کہ منگل کو بیروت پر اسرائیلی حملے میں اس کے سینیئر کمانڈر ابراہیم قبیسی کی ہلاکت ہوئی ہے۔

ابراہیم قبیسی حزب اللہ کے میزائل اور راکٹ گروپ کے کمانڈر تھے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ابراہیم قبیسی اسرائیل پر میزائل حملوں میں ملوث تھے جب کہ انہوں نے سال 2000 میں اسرائیل پر حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ اس حملے میں تین اسرائیل فوجیوں کو اغوا کے بعد ہلاک کر دیا گیا تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے مضافات میں ایک چھ منزلہ عمارت پر فضائی بمباری کی تھی۔ بمباری میں اس عمارت کی تین منزلیں مکمل تباہ ہو گئی تھیں۔



Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں