غزہ میں محکمہ صحت کے مطابق اسرائیلی جنگی کارروائیوں کے نتیجے میں اس فلسطینی خطے میں اب تک 32,490 افراد ہلاک اور 74,889 زخمی ہو چکے ہیں۔ اسرائیل نے اپنی فوجی مہم اس وقت شروع کی تھی، جب حماس کے عسکریت پسندوں نے سات اکتوبر کو جنوبی اسرائیل میں ایک حملہ کرتے ہوئے تقریباﹰ 1150 اسرائیلیوں کو ہلاک اور 253 کو اغوا کر لیا تھا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فائر بندی کی قرارداد کی منظوری کے باوجود غزہ کے محاصرہ شدہ فلسطینی علاقے میں لڑائی جاری ہے۔