Friday, December 27, 2024
ہومWorldاسرائیل کا لبنان پر حملہ، حزب اللّٰہ کمانڈر سمیت 3 شہید

اسرائیل کا لبنان پر حملہ، حزب اللّٰہ کمانڈر سمیت 3 شہید



کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیلی نے جنوبی لبنان پر حملہ کرکے حزب اللہ کے کمانڈر سمیت 3 افراد کو شہید کردیا ہے، لبنانی سکیورٹی ذرائع نے شہادتوں کی تصدیق کی ہے۔ صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کمانڈر اسماعیل باز عین ابیل کے جنوبی علاقے میں ایک کار پر حملے میں مارے گئے جو حزب اللہ کے ساحلی شعبے کے کمانڈر تھے اور وہ اسرائیل پر اینٹی ٹینک میزائل حملوں کی منصوبہ بندی میں شامل تھے۔ حزب اللہ نے اسماعیل باز کی شہادت کی تصدیق کی ہے تاہم ان کے بارے میں مزید کچھ نہیں بتایا گیا ہے ۔ اسی طرح محکمہ شہری دفاع کے ایک عہدیدار اور سکیورٹی ذریعہ نے بتایا کہ جنوبی علاقے چاہ بیاہ میں دو گاڑیوں پر اسرائیلی حملوں میں حزب اللہ کے دو مزید ارکان شہید ہوگئے ہیں ۔ واضح رہے کہ غزہ جنگ کے بعد سے گزشتہ 6ماہ سے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان میزائل اور فائرنگ کا تبادلہ جاری رہے اور 2006کی اسرائیل اور حزب اللہ جنگ کے بعد سے دونوں کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں