Wednesday, January 1, 2025
ہومWorldامریکاپاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا میتھیو ملر

امریکاپاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا میتھیو ملر



(24 نیوز) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ ںئی حکومت کی تشکیل پاکستان کاا اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ نئی حکومت کی تشکیل پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، پاکستان کے اندرونی معاملات میں نہیں پڑنا چاہتے۔

میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ ہم مداخلت کے کسی بھی دعوے یا الزام کی مکمل تحقیقات دیکھنا چاہتے ہیں، یہ تحقیقات پاکستان کے اپنے قوانین اور طریقہ کار کے مطابق ہونی چاہیے۔

 ترجمان نے زور دیا پاکستان میں انتخابات میں مداخلت یا فراڈ کے دعوؤں کی مکمل اور شفاف تحقیقات ہونی چاہیئے۔

پاکستان میں سوشل میڈیا پر پابندی کے سوال پر امریکی ترجمان نے کہا کہ دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی آزادی دیکھنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ایک بار پھر ویٹو کردی

یاد رہے امریکا نے پاکستانی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی رپورٹس پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اس معاملے کوبہت قریب سے دیکھ رہے ہیں۔

اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران پاکستان میں انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں