Wednesday, January 8, 2025
ہومWorldامریکا کی اسرائیل کو مزید 17.6 بلین ڈالرز فوجی امداد دینے کی...

امریکا کی اسرائیل کو مزید 17.6 بلین ڈالرز فوجی امداد دینے کی تیاری



امریکا کی اسرائیل کو مزید 17.6 بلین ڈالرز فوجی امداد دینے کی تیاری

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیل کو 17 اعشاریہ 6 بلین ڈالرز کی نئی فوجی امداد فراہم کرنے کیلئے امریکی ایوان نمائندگان میں قانونی مسودہ جمع کروا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حماس کیخلاف جنگ کیلئے اسرائیل کو نئی فوجی امداد فراہم کرنے کی قانون سازی کی درخواست گزشتہ روز امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کی گئی جس کے بعد سپیکر مائیک جانسن نے اراکین کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا کہ ہاؤس اپروپری ایشنز پینل کی طرف سے پیش کردہ نیا فنڈنگ بل اگلے ہفتے کسی وقت پورے ایوان کی ووٹنگ کیلئے پیش ہو سکتا ہے۔ہاؤس اپروپری ایشن کمیٹی کے مطابق 17.6 بلین ڈالرز میں اسرائیل کے میزائل دفاعی نظام کو دوبارہ بھرنے، اضافی جدید ہتھیاروں کے نظام کا حصول اور توپ خانے و دیگر جنگی ساز و سامان کی تیاری میں مدد کیلئے فنڈز شامل ہوں گے، 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد اسرائیل کو فراہم کردہ امریکی ہتھیاروں کو دوبارہ بھرنے کیلئے بھی کچھ فنڈنگ استعمال کی جائے گی۔

اس سے قبل بھی ریپبلکن پارٹی کے اراکین نے اسرائیل کیلئے 14.3 بلین ڈالر کی فوجی امداد کی منظوری دی تھی لیکن اس شرط کے ساتھ کہ اس کی ادائیگی امریکی داخلی محصول سروس کیلئے پہلے سے ہی ہدف کردہ رقم کا ایک حصہ واپس لے کر کی جائے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں