Wednesday, January 8, 2025
ہومWorldامریکا کے سابق صدر ’جمی کارٹر ‘کی حالت تشویشناک

امریکا کے سابق صدر ’جمی کارٹر ‘کی حالت تشویشناک



(24 نیوز )امریکا کے سب سے طویل العمر صدر جمی کارٹر کی حالت نازک، گزشتہ برس  ہسپتال میں داخل ہونے والے  جمی کارٹر کی حالت تشویشناک قرار دے دی گئی ہے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 99 سالہ جمی کارٹر 2023 کے اوائل سے ہسپتال میں ڈاکٹرز کے ایک پینل کے زیِرنگرانی ہیں، جیسن کارٹر نے گزشتہ ہفتے اپنے دادا سے ملاقات کی اور ان سے حال پوچھا تو وہ بولے یہ تو میں خود بھی نہیں جانتا، جمی کارٹر کو روزیلین کارٹر سمپوزیم آن مینٹل ہیلتھ پالیسی میں رکھا گیا ہے،جمی کارٹر 1977 سے 1981 تک امریکا کے انتالیسویں صدر رہے،وہ صدر کے منصب سے سبک دوشی کے بعد سب سے زیادہ جینے والے فرد بھی ہیں۔ 

انہوں نے امریکا کے سابق صدر کی حیثیت سے 43 سال گزارے ہیں،کارٹر سینٹر، اٹلانٹا میں تقریب کے دوران جیسن کارٹر نے کہا کہ جب میں اپنے دادا سے ملا تو انہیں بتایا کہ لوگ ان کی صحت کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو انہوں نے کہا یہ تو میں خود بھی نہیں جانتا، یاد رہے کہ جمی کارٹر غیر معمولی حسِ مزاح رکھتے ہیں اور خوش مزاجی کے لیے بھی معروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بطوربزنس مین جہاں چاہوں ،سرمایہ کاری کروں گا،محسن نقوی کا تنقید کرنے والوں کو دو ٹوک جواب





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں