Saturday, January 4, 2025
ہومWorldامریکہ شہری نے  بلند خراٹوں کے باعث ہونے والی زبانی تکرار کے...

امریکہ شہری نے  بلند خراٹوں کے باعث ہونے والی زبانی تکرار کے بعد اپنے پڑوسی کو قتل کر دیا



امریکہ ، شہری نے  بلند خراٹوں کے باعث ہونے والی زبانی تکرار کے بعد اپنے پڑوسی …

پنسلوانیا(آئی این پی)امریکی ریاست پنسلوانیا میں بلند خراٹوں کا جھگڑا ایک شخص کے قتل کی وجہ بن گیا۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پنسلوانیا کے اپرمورلینڈ ٹائون شپ میں پیش آیا جہاں ایک شہری نے  بلند خراٹوں کے باعث ہونے والی زبانی تکرار کے بعد اپنے پڑوسی کی جان لے لی۔پولیس کے مطابق 62سالہ رابرٹ والس کا تیز آواز میں  خراٹوں کے باعث  عرصہ دراز سے   اپنے پڑوسی 55سالہ کرسٹوفر سے جھگڑا چل رہا تھا، کرسٹوفر کے خراٹوں کی آواز والس کے گھر  کی دیوار کے باوجود  واضح سنی جاتی تھی، رابرٹ نے کرسٹوفر کی خراٹوں سے تنگ آکر  پولیس کو متعدد بار کالز بھی کیں۔

پولیس کے مطابق کرسٹوفر نے بتایا کہ واقعے کے روز وہ اپنے گھر  میں کھانا کھارہا تھا جب رابرٹ والس کھڑکی کی اسکرین ہٹا کر اندر داخل ہوا ،  رابرٹ اور اس کے درمیان ہوئی تلخ کلامی کے دوران  رابرٹ نے مجھے  ڈرایا یا دھمکایا  بھی نہیں تھا، وہ جھگڑے کو ختم کرنا چاہتا تھا  جس کے لیے اس نے مجھے  خراٹوں کو کم کرنے کے لیے ناک کی سرجری کے لیے اپنے پاس سے رقم ادا کرنے کی  آفر بھی کی تھی لیکن مجھے یہ دھوکا لگا تھا اس لیے میں نے رابرٹ کو چاقو مار کر اس کا قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ ہفتے جھگڑے کے بعد کرسٹوفر کی جانب سے پولیس کو کال کی گئی تھی، پولیس جب جائے وقوعہ پر پہنچی تو رابرٹ اور کرسٹوفر کو چاقو کے وار سے زخمی پایا، بعد ازاں رابرٹ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں