Sunday, December 29, 2024
ہومWorldامریکی صدر نے اپنے بیٹے کی سزا معاف کردی 

امریکی صدر نے اپنے بیٹے کی سزا معاف کردی 



(24 نیوز)امریکی صدر جوبائیڈن نے جاتے جاتے اپنے بیٹے کی سزا معاف کردی ، جوبائیڈن نے ہنٹر بائیڈن کو دو مختلف کیسز میں معافی دینے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر بائیڈن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کوئی بھی معقول شخص اگر ہنٹر کے مقدمات کے حقائق پر نظر ڈالتا ہے تو وہ اس کے علاوہ کسی اور نتیجے پر نہیں پہنچ سکتا کہ ہنٹر بائیڈن کو صرف اس لیے نشانہ بنایا گیا کہ وہ میرا بیٹا ہے، اور یہ انتہائی غلط ہے۔

اس اقدام کے بعد یقینی طور پر امریکی عدالتی نظام کی آزادی کے بارے میں نئے سرے سے جانچ پڑتال کی جائے گی،خاص طور پر ایسے وقت میں جب نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی اور محکمہ انصاف میں اپنے خاص اور وفادار لوگوں کو نامزد کیا ہے۔

ضرورپڑھیں:فٹبال میچ ریفری کامتنازع فیصلہ،سٹیڈیم میدان جنگ بن گیا، 100 افراد ہلاک

ہنٹر بائیڈن کو رواں سال کے آغاز میں منشیات کے استعمال کے بارے میں جھوٹ بولنے پر اس وقت مجرم قرار دیا گیا تھا جب انہوں نے نشے کی حالت میں اسلحہ خریدا تھا، اس کے علاوہ انہوں نے ٹیکس چوری کے ایک مقدمے میں بھی اعتراف جرم کیا تھا لیکن انہیں سزا نہیں سنائی گئی تھی۔

ممکنہ طور پر جونیئر جوبائیڈن کو 16 دسمبر سزا سنائی جانی تھی تاہم اس سے پہلے ہی جوبائیڈن نے اپنے بیٹے کو معاف کرنے کا اعلان کردیا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے یہ اعلان ایسے وقت میں کیا ہے جب وہ صدارتی دفتر چھوڑنے کے قریب ہیں، وہ 20 جنوری کو منصب نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے کردیں گے، حالانکہ انہوں نے ماضی میں یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کے کیس میں محکمہ انصاف کے فیصلوں میں مداخلت نہیں کریں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں