Wednesday, January 1, 2025
ہومWorldاگر ایران نے جنگ مسلط کی تو ہم اسرائیل کے دفاع کے...

اگر ایران نے جنگ مسلط کی تو ہم اسرائیل کے دفاع کے لیے تیار ہیں امریکہ کا بیان



 واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کے قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے دفاع کے اپنے عزم پر قائم ہیں اور ایرانی حملے کے تناظر میں وہاں اپنے فوجی بھی بڑی تعداد میں تعینات کردیے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جان کربی نے کہا کہ ایران کب حملہ کرے گا اس کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا البتہ فی الوقت ہم اچھی پوزیشن میں ہیں۔ اگر ایران نے حملے کا ارادہ کرلیا تو دفاع کرنے کے لیے تیار ہیں۔قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے مزید کہا کہ ایران کے اسرائیل پر حملے کی دھمکی کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں، اسرائیل کی مدد کے لیے وہاں افواج میں اضافہ کیا ہے۔جان کربی نے مزید کہا کہ ایران کے لیے ہمارا پہلے بھی یہی پیغام تھا اور اب بھی یہی ہے کہ اسرائیل پر حملہ نہ کریں۔ اس معاملے کو بڑھانے کی کوئی وجہ نہیں۔ اس سے ایک علاقائی جنگ شروع ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کہ اگر ایران نے جنگ مسلط کی تو ہم اسرائیل کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں