Thursday, January 2, 2025
ہومWorldایرانی صدر کے بعد ایک اور ملک کے نائب صدر کا طیارہ...

ایرانی صدر کے بعد ایک اور ملک کے نائب صدر کا طیارہ لاپتہ کتنے افراد سوار تھے؟اہم خبر



(24نیوز)مشرقی افریقہ کے ملک ملاوی کے نائب صدر کا طیارہ لاپتہ ہوگیا۔  

میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ دارالحکومت لیلونگوے سے صبح 9:17 بجے روانہ ہوا اور  صبح 10:02 بجے مززو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا تا ہم   طیارہ اڑان کے کچھ دیر بعد ہی ریڈار سے غائب ہوگیا ۔طیارے میں ملاوی کے نائب صدر ساؤ لوس کلاؤس  سمیت 10 افراد سوار ہیں۔

ملاوی کے صدر اور کابینہ کے دفتر  سے جاری کردہ بیان کے مطابق طیارہ کے ریڈار سے دور جانے کے بعد سے ہوا بازی کے حکام کی طرف سے اس سے رابطہ کرنے کی تمام کوششیں اب تک ناکام رہی ہیں لیکن طیارے کی تلاش  کی کارروائیاں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:موٹروے پر گیس باؤزر حادثے کا شکار ، 6 افراد جاں بحق





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں