Saturday, January 4, 2025
ہومWorld ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی سے تعلق رکھنے والے 4افراد کو سزائے...

 ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی سے تعلق رکھنے والے 4افراد کو سزائے موت دے دی



 ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی سے تعلق رکھنے والے 4افراد کو سزائے موت دے دی

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی سے تعلق رکھنے والے 4افراد کو سزائے موت دے دی۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق چاروں ملزمان پر الزام تھا کہ وہ اصفہان میں قائم ایران کی وزارت دفاع کے لیے سازوسامان تیار کرنے والی فیکٹری میں بم دھماکے کرنے کی غرض سے عراق کے کردستان کے علاقے سے غیرقانونی طور پر ایران میں داخل ہوئے۔
مجرموں کو زیریں عدالتوں سے موت کی سزا سنائی گئی تھی جس کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا تھا۔ وہاں سے بھی اپیلیں مسترد ہونے پر انہیں پیر کے روز پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق چاروں ملزمان کا تعلق موساد سے تھا۔ انہوں نے 2022ء کے موسم گرما میں فیکٹری میں بم حملہ کرنا تھا تاہم ایرانی انٹیلی جنس نے اسے ناکام بتاتے ہوئے مجرموں کو گرفتار کر لیا۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں