Tuesday, January 7, 2025
ہومWorldایران کی جوہری تنصیبات پر کوئی بھی حملہ خطرناک اشتعال انگیزی ہو...

ایران کی جوہری تنصیبات پر کوئی بھی حملہ خطرناک اشتعال انگیزی ہو گا روس نے خبردار کردیا



ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نےخبردار کیا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر کوئی بھی حملہ خطرناک اشتعال انگیزی ہو گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سرگئی لاوروف نے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے جائزوں پر گہری نظر ہے تاہم اس میں ایسے کوئی اشارے نظر نہیں آتے کہ ایران اپنے پرامن جوہری پروگرام کو فوجی چینل پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔روسی وزیر خارجہ نے ایران کے ملٹری استعمال کے لیے جوہری توانائی پر کہا کہ ہم حقائق سے رہ نمائی حاصل کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ پروپیگنڈے اور الزامات پر کان نہیں دھرتے۔وزیر خارجہ سرگئی لاورون نے کہا کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی باقاعدگی سے اس قسم کی رپورٹیں اپنے بورڈ آف گورنرز کو پیش کرتی ہے۔ جن میں ایسا کچھ نہیں ہے۔روسی وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ اگر ایران کے پرامن جوہری تنصیبات پر حملہ کیا گیا تو یہ ایک انتہائی خطرناک اقدام اور اشتعال انگیزی ہوگا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں