Sunday, December 29, 2024
ہومWorldایک ساتھ 4 چھٹیوں کا اعلان

ایک ساتھ 4 چھٹیوں کا اعلان



(24 نیوز) سعودی عرب کے 94 ویں قومی دن کے موقع پر حکومت نے ایک ساتھ 4 چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں 22 اور 23 ستمبر بروز اتوار اور پیر کو قومی دن روایتی جوش اور جذبے کے ساتھ منایا جائے گا، حکومت کی جانب سے ان 2 دنوں کو عام تعطیل کا بھی اعلان کیا گیا ہے، تعطیلات کا اعلان انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت نے کیا، تعطیلات سرکاری محکموں سمیت نجی اداروں میں بھی ہوں گی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں جمعہ اور ہفتہ دو روزہ ہفتہ وار تعطیلات ہوتی ہیں، اس طرح 20 اور 21 ستمبر (بروز جمعہ اور ہفتہ) کو ہفتہ وار چھٹیاں جبکہ 22 اور 23 ستمبر کو قومی دن کی تعطیلات ہونے سے ایک ساتھ 4 چھٹیاں ملیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی سپریم کورٹ کا یوٹیوب چینل ہیک، کرپٹو کرنسی کی ویڈیوز جاری

واضح رہے کہ سعودی عرب کا قومی دن ہر سال 23 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں