Saturday, January 4, 2025
ہومWorldایک سال 28ہزار پاکستانیوں نے یورپ میں پناہ کی درخواستیں دیںرپورٹ  سامنے...

ایک سال 28ہزار پاکستانیوں نے یورپ میں پناہ کی درخواستیں دیںرپورٹ  سامنے آگئی    



( ویب ڈیسک )یورپی یونین کے ادارہ برائے پناہ گزین (ای یو اے اے) نے کہا ہے کہ اکتوبر 2023 سے اکتوبر 2024 کے دوران 28 ہزار پاکستانیوں نے یورپی یونین پلس ممالک میں پناہ کیلئے درخواستیں دیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستانیوں کی جانب سے 3400 کے قریب یورپ میں پناہ کی درخواستیں موصول ہوئیں اسی مہینے میں اس اعداد وشمار میں کمی ریکارد کی گئی، اکتوبر 2024 یہ تعداد 1900 ہے۔

 پاکستانیوں کی جانب سے پناہ کی سب سے زیادہ درخواستیں وصول کرنے والا ملک اٹلی تھا، جس کے بعد فرانس، یونان اور جرمنی میں بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے درخواستیں دیں۔

کنٹری فوکس آن پاکستان رپورٹ کے مطابق یورپی یونین پلس ممالک نے پاکستانی درخواستوں پر 20 ہزار فیصلے جاری کئے جن میں سے صرف 12 فیصد درخواست دہندگان کو پناہ گزین کا درجہ یا ذیلی تحفظ دیا گیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں