Wednesday, January 1, 2025
ہومWorldبرازیل میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا 62 افراد ہلاک

برازیل میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا 62 افراد ہلاک



برازیلیا (ڈیلی پاکستان آن لائن)برازیل میں مسافرطیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں62 افراد ہلاک ہوگئے۔

برازیل کےمقامی میڈیا کے مطابق جمعہ کو برازیل کے شہر وینہیڈو میں ایک طیارہ جس میں 62 افراد سوار تھے گر کر تباہ ہو گیا۔ساؤ پالو کی ریاستی فائر بریگیڈ نے سوشل میڈیا پر تصدیق کی ہے کہ ایک طیارہ ونہیڈو میں گر کر تباہ ہو گیا، اور اس نےعملے کو حادثے کے علاقے میں بھیج دیا ہے۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ طیارہ درختوں کے جھرمٹ میں گرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے، جس کے بعد سیاہ دھوئیں کا ایک بڑا بادل اٹھ رہا ہے۔دوسری جانب ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، برازیل کے صدرنے حادثے کے متاثرین کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی، انہوں نے مزید کہا کہ جہاز میں سوار تمام افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں