Wednesday, January 1, 2025
ہومWorldبغداد کے بازار میں دو گروپوں میں مشین گنوں سے جھڑپیں

بغداد کے بازار میں دو گروپوں میں مشین گنوں سے جھڑپیں



بغداد (ڈیلی پاکستان آن لائن)عراق کے دارالحکومت بغداد میں گزشتہ روز ایک مصروف بازار میں ہونے والی جھڑپوں میں ایک راہ گیر ہلاک ہوگیا۔ اس واقعے کے بعد عوامی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ نیٹ فلیکس پر لڑائی کی فلمیں دیکھنے کی ضرورت نہیں کیونکہ بغداد میں ’لائیوایکشن‘ چل رہا ہے۔

عینی شاہدین اور ذرائع نے بتایا کہ بغداد کے ایک مصروف بازار میں لڑائی کے دوران شہریوں کی موجودگی میں ایک راہ گیر جاں بحق ہوگیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ مشرقی بغداد میں الصدر شہر کے ایک بازار میں دو مسلح گروپوں کے درمیان مشین گنوں سے فائرنگ کاتبادلہ ہوا۔ ایک شہری نے اس جھڑپ کی ویڈیو ریکارڈ کی جس میں ایک گروپ کو ایک سول کار چوری کرنے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں