Wednesday, January 8, 2025
ہومWorldبنگلہ دیشی نوجوان نے حسینہ واجد کی ساڑھیوں سے بھرا بیگ گھر...

بنگلہ دیشی نوجوان نے حسینہ واجد کی ساڑھیوں سے بھرا بیگ گھر لے جانے کی دلچسپ وجہ بتادی



ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش میں مظاہروں کے دوران وزیر اعظم ہاؤس سے حسینہ واجد کی ساڑھیوں سے بھرا بیگ گھر لے کر جانیوالے نوجوان نے اپنے عمل کی دلچسپ وجہ بنادی ہے۔ 

 سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مظاہرین کی بڑی تعداد شیخ حسینہ واجد کی سرکاری رہائش گاہ میں داخل ہوگئے،توڑ پھوڑ کی، گملے تھوڑے  اور سامان بھی ساتھ لے گئے، ان میں سے ایک شہری سر پر ایک اٹیچی کیس اُٹھائے جا رہا تھا اور اس نے بتایا کہ اس میں شیخ حسینہ واجد کی قیمتی اور دیدہ زیب ساڑھیاں موجود ہیں، جب یہ پوچھا گیا کہ وہ ان ساڑھیوں کا کیا کرے گا تو شہری نے دلچسپ جواب دیا کہ میں یہ اپنی بیوی کو دوں گا وہ اسے پہنے گی، میں اپنی بیوی کو وزیراعظم بناؤں گا، سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوگئی اور صارفین نے دل چسپ تبصرے کیے۔ کسی نے لکھا کہ اس کی بیوی کے دن پھر گئے اور کسی نے لکھا کہ ان حالات میں شیخ حسینہ واجد کی ساڑھی پہن کر کون وزیراعظم بننا چاہے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں