Wednesday, January 8, 2025
ہومWorldبنگلہ دیش میں احتجاج جاری مزید 2 اہم ترین عہدیدار مستعفی

بنگلہ دیش میں احتجاج جاری مزید 2 اہم ترین عہدیدار مستعفی



ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش میں طلبہ کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، جس کےنتیجے میں حسینہ واجد کے دور میں تعینات چیف جسٹس عبیدالحسن اور مرکزی بینک کے گورنر عبدالرؤف تعلقدار نے استعفیٰ دے دیا۔

 رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی وزارت قانون کے مشیر آصف نذرل نے فیس بک پر ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ چیف جسٹس عبیدالحسن نے استعفیٰ دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ طلبہ کی جانب سے چیف جسٹس کو استعفیٰ نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج کی انتباہ کے بعد انہوں نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ عبوری حکومت میں وزارت قانون کے مشیر آصف نذرل نے مظاہرین کو پرامن رہنے پر زور دیا اور کہا کہ سرکاری املاک کو نقصان نہ پہنچائیں۔ وزارت خزانہ کے مشیر صلیح الدین احمد نے صحافیوں کو بتایا کہ بنگلہ دیش بینک کے گورنر عبدالرؤف تعلقدار نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے لیکن ان کے عہدے کی اہمیت کے پیش نظر ان کا استعفیٰ منظور نہیں کیا گیا ہے۔ 
قبل ازیں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے دور میں تعینات 4 ڈپٹی گورنز نے بھی استعفیٰ دیا تھا کیونکہ بینک کے 300 سے 400 عہدیداروں نے احتجاج کرکے انہیں استعفے پر مجبور کردیا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں