Wednesday, January 1, 2025
ہومWorldبولیویا: ٹرک اور مسافر بس میں تصادم 16 افراد ہلاک

بولیویا: ٹرک اور مسافر بس میں تصادم 16 افراد ہلاک



(ویب ڈیسک) بولیویا میں ٹرک اور مسافر بس میں تصادم کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسافر بس ہائی وے کے راستے بولیویا سے چلی جا رہی تھی جہاں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔ 

ابتدائی رپورٹ کے مطابق ٹرک نے  ایک گاڑی کو  اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں وہ مخالف لائن میں چلا گیا اور سامنے سے آنے والی مسافر بس سے جا ٹکرایا۔ 

واضح رہے کہ بولیویا میں ہر سال ٹریفک حادثات میں تقریباً 1400 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی بھی ہو جاتے ہیں۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں