Saturday, January 4, 2025
ہومWorldبھارت، طالبہ کیساتھ بدسلوکی پر والدین نے ٹیوشن ٹیچر کو برہنہ کرکے...

بھارت، طالبہ کیساتھ بدسلوکی پر والدین نے ٹیوشن ٹیچر کو برہنہ کرکے پریڈ کروادی



نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں طالبات کے ساتھ بدسلوکی پر والدین نے ٹیچر کو برہنہ کرکے پریڈ کروائی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے ضلع پالگھر میں ایک ٹیوشن ٹیچر نے طالبہ کے ساتھ بدسلوکی کی جس کی شکایت طالبہ نے والدین سے کی۔پولیس نے بتایاکہ ٹیوشن ٹیچر نے 13سالہ لڑکی کے ساتھ بدسلوکی کی جس پر لڑکی نے والدین کو ٹیوشن کلاسز لینے سے انکار کیا اور وجہ معلوم کرنے کے بعد والدین دیگر افراد کے ساتھ مل کر ٹیوشن سینٹر پہنچ گئے۔پولیس کے مطابق والدین نے پہلے تو استاد کو کلاس روم میں مارا اور پھر برہنہ کرکے کلاس روم کے باہر پریڈ کروائی اور پھر پولیس کے حوالے کردیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں