Friday, January 3, 2025
ہومWorldبھارتی سٹاک مارکیٹ میں 600 پوائنٹس کی گراوٹ سرمایہ کاروں کی کتنی...

بھارتی سٹاک مارکیٹ میں 600 پوائنٹس کی گراوٹ سرمایہ کاروں کی کتنی رقم ڈوبی؟ آپ بھی جانئے



ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت میں انتخابات کا موسم چل رہا ہے اور  سیاسی محاذ آرائی کے نتیجے میں ملک میں سرمایہ کار بھی شش وپنج کاشکار ہیں، سیاسی محاذ آرائی اور نریندر مودی کے ایک بار پھر اقتدار میں آنے کے امکان سے بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد مجروح ہو رہا ہے کیونکہ اقتدار برقرار رہنے کی صورت میں مودی سرکاری کی سرکشی میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔جمعرات کو بھارت کے سب سے بڑے سٹاک ایکچینج ممبئی میں اچانک غیر یقینی کیفیت پیدا ہوگئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے 600 پوائنٹس کی گراوٹ آئی اور سرمایہ کاروں کے 2 لاکھ کروڑ روپے ڈوب گئے۔

 آج نیوز کے مطابق مودی سرکار غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھارت میں سرمایہ لگانے کی بھرپور کوشش کرتی رہی ہے۔ بھارت کی بڑی مارکیٹ دیکھتے ہوئے بیرونی سرمایہ کاروں نے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی بھی تھی مگر اب ملک کے حالات دیکھتے ہوئے بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد ڈگمگا رہا ہے۔ بیرونی سرمایہ کاروں نے بہت بڑے پیمانے پر اپنے شیئرز فروخت کیے۔ ان کی طرف سے بہت بڑے پیمانے پر سرمایہ نکالے جانے پر ملکی سرمایہ کاروں کے قدم بھی ڈگمگانے لگے ہیں۔

ٹریڈنگ کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ کے مجموعی سرمائے میں 2.19 لاکھ کروڑ روپے کی کمی واقع ہوئی تھی۔ اب مجموعی سرمایہ 398.5 لاکھ کروڑ ہے۔ 600 پوائنٹس کی کمی سے سینسیکس (بنیادی انڈیکس) 72866 پوائنٹس کی سطح پر ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں