Sunday, December 29, 2024
ہومWorldبھارت مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ کی حاجی عبدالرحمان ملنگ کی درگاہ کی جگہ...

بھارت مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ کی حاجی عبدالرحمان ملنگ کی درگاہ کی جگہ مندر بنانے کی دھمکی



بھارت، مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ کی حاجی عبدالرحمان ملنگ کی درگاہ کی جگہ مندر …

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شنڈے نے انتخابی ریلی سے خطاب میں ممبئی میں واقع تاریخی حاجی عبدالرحمان ملنگ درگاہ کی جگہ مندر بنانے کی دھمکی دی ہے۔ 

بی بی سی کے مطابق ایکناتھ شنڈے نے الزام عائد کیا ہے کہ حاجی عبدالرحمان ملنگ کی درگاہ کو ایک مندر گرا کر بنایا گیا تھا، سب سے پہلے 80 کی دہائی میں شیوسینا کے رہنما آنند دیگے نے حاجی ملنگ درگاہ پر مندر بنانے کی مہم چلائی تھی اور 1996 میں درگاہ کے اندر 20 ہزار کارکنوں کے ساتھ پوجا پاٹ بھی کی تھی۔آنند دیگے کی پیروی میں اب شیوسینا سے تعلق رکھنے والے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ بھی اسی راستے پر چل پڑے ہیں۔

 یاد رہے کہ ممبئی کے مضافاتی علاقے کی پہاڑی پر واقع حاجی ملنگ درگاہ تک جانے کے لیے چٹانوں کو کاٹ کر سیڑھی کے 1500 قدم بنائے گئے ہیں۔حاجی ملنگ کے بارے میں کہا جاتا ہے وہ بھی عرب ممالک سے 700 سال قبل بھارت آئے تھے جب بھارت میں عرب صوفیوں کی آمد عام تھی اور بہت سےصوفیوں کی طرح حاجی ملنگ بھی یہیں کے ہو کر رہ گئے تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں