Sunday, January 5, 2025
ہومWorldبھارت میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی منگیتر کا سر...

بھارت میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی منگیتر کا سر قلم کردیا



نئی دہلی (ڈیلی پا کستان آن لائن) بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک شخص نے مبینہ طور پر نابالغ منگیتر کا سر قلم کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک پولیس نے دلہن کی عمر 16 سال ہونے کی وجہ سے مداخلت کر کے شادی کی ایک تقریب رکوا دی اور اہل خانہ سے کہا کہ دو سال بعد جب بچی 18 سال کی ہو جائے تو شادی کی جائے۔جس پر لڑکی کے اہل خانہ نے شادی کی تقریب ملتوی کردی۔ جب شادی کے ملتوی ہونے کی اطلاع دولہا پرکاش کو پہنچی تو وہ مشتعل ہوگیا اور سسرال پہنچ کر ہنگامہ آرائی کی۔

پرکاش نے اپنی 16 سالہ منگیتر مینا کو مارا پیٹا اور مبینہ طور پر اس کا سرقلم کردیا۔ ملزم اپنے ساتھ کٹا ہوا سر لے کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر پرکاش کی تلاش شروع کردی۔

پولیس نے پرکاش کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 307 (قتل کی کوشش) اور 302 (قتل) اور جنسی جرائم کے خلاف بچوں کے تحفظ کے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں