Thursday, January 2, 2025
ہومWorldبھارت میں نشے میں دھت 3 خواتین کو پارٹی کرنا مہنگا پڑ...

بھارت میں نشے میں دھت 3 خواتین کو پارٹی کرنا مہنگا پڑ گیا



ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت میں نشے میں دھت 3 خواتین کو پارٹی کرنا مہنگا پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی شہر کے مضافاتی رہائشی علاقے میں ایک ریستورنٹ کے باہر شور شرابہ اور ہنگامہ کرنے پر پولیس کو بلا لیا گیا،  تینوں خواتین کو پولیس کے ساتھ بدتمیزی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق خواتین کا ریسٹورنٹ بار میں کسی کسٹمر سے جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد انہیں ریسٹورنٹ سے باہر جانے کا کہا گیا تھا۔روزنامہ جنگ کے مطابق   پولیس کے پہنچنے پر خواتین نے پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی اور انہیں گالیاں بھی دیں، خواتین نے خاتون پولیس کانسٹیبل کے ہاتھ پر کاٹا اور اس کا یونیفارم بھی پھاڑ دیا تھا۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک اور کانسٹیبل کے سر پر بالٹی سے حملہ کیا گیا اور اس کی کلائی پر بھی کاٹا گیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں