Wednesday, January 1, 2025
ہومWorldبھارت میں پولنگ کا ساتواں اور آخری مرحلہ مکمل نتائج کا اعلان...

بھارت میں پولنگ کا ساتواں اور آخری مرحلہ مکمل نتائج کا اعلان 4 جون کو ہوگا



(ویب ڈیسک)بھارت میں یکم جون کو عام انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے کی پولنگ ختم ہوئی، نتائج کا اعلان 4 جون کو ہوگا۔
انتخابات کے ساتویں مرحلے کے دوران   مغربی بنگال میں غیر معمولی ہنگامہ آرائی اور کشیدگی دکھائی، کئی مقامات پر سیاسی جماعتوں کے حامی ووٹرز کا تصادم ہوا، ایک پولنگ اسٹیشن سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین اٹھاکر تالاب میں پھینک دی گئی۔

مغربی بنگال میں پولنگ کے دوران ہنگامہ آرائی پر قابو پانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی، بعض مقامات پر شر پسندوں کو مار بھگانے کے لیے پولیس نے ان کا تعاقب بھی کیا۔

اس حوالے سے ویڈیوز بھی وائرل ہوئی ہیں ،ہفتے کو بھارت کے بلند ترین مقام تاشی گانگ (ہماچل پردیش) میں بھی پولنگ ہوئی، یہاں بھارت کا بلند ترین پولنگ اسٹیشن ہے جو سطحِ سمندر سے 15256 فٹ بلند ہے۔ یہاں اب بھی شدید سردی ہے۔

بھارتی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں لوک سبھا کے انتخابات کے لیے پولنگ 19 اپریل کو شروع ہوئی تھی، اس دن 21 ریاستوں میں لوک سبھا کی 101 نشستوں کے لیے ووٹ کاسٹ کیے گئے۔

دوسرے مرحلے کی پولنگ 26 اپریل کو ہوئی جب 13 ریاستوں میں لوک سبھا کی 88 نشستوں کے لیے ووٹ کاسٹ کیے گئے،تیسرے مرحلے کی پولنگ 7 مئی کو ہوئی، 11 ریاستوں میں لوک سبھا کی 94 نشستوں کے لیے ووٹ کاسٹ کیے گئے، چوتھے مرحلے کی پولنگ 13 مئی کو ہوئی جب 10 ریاستوں میں لوک سبھا کی 96 نشستوں کے لیے پولنگ کی گئی،پانچویں مرحلے کی پولنگ 20 مئی کو ہوئی جب 8 ریاستوں میں لوک سبھا کی 49 نشستوں کے لیے ووٹ کاسٹ کیے گئے،چھٹے مرحلے کی پولنگ 25 مئی کو ہوئی جب 8 ریاستوں میں لوک سبھا کی 58 نشستوں کے لیے پولنگ ہوئی۔

ساتویں اور آخری مرحلے میں 8 ریاستوں میں لوکھ سبھا کی 57 نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے گئے، لوک سبھا کی تمام 543 نشستوں کے لیے کاسٹ کیے گئے ووٹوں کی گنتی 4 جون کی صبح شروع ہوگی اور اُسی دن حتمی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سابق امریکی صدر اوباما کی خوش دامن انتقال کرگئیں





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں