Thursday, December 26, 2024
ہومWorldبھارت نے مقبوضہ کشمیر کی نیشنل فرنٹ پارٹی پر بھی پابندی لگادی

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی نیشنل فرنٹ پارٹی پر بھی پابندی لگادی



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں نیشنل فرنٹ پارٹی پر پابندی عائد کردی گئی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق نیشنل فرنٹ پارٹی کے لیڈر نعیم خان کو بھارتی حکومت نے اگست 2017ء سے قید کیا ہوا ہے جبکہ بھارتی وزیرِ داخلہ امیت شاہ نے نیشنل فرنٹ پر 5 سال کے لئے پابندی عائد کر دی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مودی حکومت نے جموں و کشمیر نیشنل فرنٹ کو غیر قانونی تنظیم قرار دیا ہے۔بھارتی حکومت نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر، مسلم لیگ، تحریک حریت، ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی، جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ، دختران ملت اور مسلم کانفرنس پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی ان حریت جماعتوں پر پابندیوں کا مقصد کشمیریوں کی آزادی کے لئے آواز کو دبانا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں