نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) نئی ملازمت کی تلاش میں لوگ تنخواہ، مراعات اور آفس کے ماحول وغیرہ کو ترجیح دیتے ہیں مگر ایک شخص کا نوکری کا اشتہار انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں اس آدمی نے حیران کن طور پر ایسی جگہ نوکری کی خواہش ظاہر کی ہے جہاں پروٹین سے بھرپور کھانا ملتا ہو۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس شخص نے کیریئر سے متعلق بحث و مباحثے اور اشتہارات دینے کے پلیٹ فارم ’گریپ وائن‘ (Grapevine)پر اشتہار دیا ہے، جس کا سکرین شاٹ گریپ وائن کے بانی سومیل ترپاٹھی نے اپنے ایکس اکائونٹ پر پوسٹ کیا ہے۔
I rarely see people with so much clarity about their priorities and future choices
His reason to get his next job is simple: good food
Whole discussion is quite good, 68 comments : pic.twitter.com/1nHNWt0Qvr
— Saumil (@OnTheGrapevine) February 15, 2024
اشتہار میں اس آدمی کی ترجیح کے علاوہ اس کی موجودہ ملازمت پر تنخواہ بھی انٹرنیٹ صارفین کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔ اس آئی ٹی پروفیشنل نے اشتہار میں لکھا ہے کہ وہ اپنی موجودہ ملازمت سے سالانہ ساڑھے 43لاکھ بھارتی روپے (تقریباً 1کروڑ 46لاکھ 50ہزار پاکستانی روپے) تنخواہ لے رہا ہے اور صرف کھانے کی وجہ سے ملازمت تبدیل کرنا چاہتا ہے۔
سومیل ترپاٹھی اپنی پوسٹ میں لکھتے ہیں کہ میں نے آج ایسا شخص نہیں دیکھا جو اپنی ترجیحات اور مستقبل کے انتخاب کے متعلق اتنا واضح ہو۔ یہ شخص صرف اچھے کھانے کے لیے نئی نوکری چاہتا ہے۔ سومیل ترپاٹھی کی یہ پوسٹ بہت وائرل ہو رہی ہے، جسے اب تک ایک لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔