Saturday, January 4, 2025
ہومWorldجاپان: سمندری طوفان شانشان سے نظام زندگی مفلوج

جاپان: سمندری طوفان شانشان سے نظام زندگی مفلوج


سمندری طوفان شانشان کے جاپان میں جزیرے کیوشو سے ٹکرانے کے بعد نظامِ زندگی بری طرح متاثر ہوگیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں سینکڑوں پروازیں منسوخ، بلٹ ٹرین سروس معطل اور ٹویوٹا جیسی بڑی کمپنی نے اپنی فیکٹریاں بند کر دی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جاپانی ایئر لائنز کا 600 سے زائد ملکی پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور کیوشو کے کئی علاقوں میں ٹرین سروس بھی معطل ہے۔

چیف کابینہ سکریٹری یوشیما ساحیاشی نے بتایا کہ طوفان شانشان کےباعث ٹکرانے کے باعث 3 افراد ہلاک، 1 لاپتہ جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

کیوشو الیکٹرک پاور کمپنی نے بتایا کہ جاپان کے7 پرفیکچرز میں شدید بارشوں اور تیز ہواؤں سے 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد گھروں کی بجلی منقطع ہوگئی ہے۔

علاوہ ازیں، جاپان کے سرکاری نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق طوفان کے باعث میازاکی شہر میں عمارتوں کی دیواریں گرگئیں اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

جاپانی محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ طوفان کی رفتار 198 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی۔

جاپانی محکمۂ موسمیات کے مطابق طوفان جاپان کے جنوب مغربی جزیرے کیوشو کے شہر سٹسوما سینڈائی کے قریب آیا۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ طوفان اگلے چند دن بعد دارالحکومت ٹوکیو سمیت وسطیٰ اور مشرقی علاقوں کی طرف بڑھے گا اور یہ خطّے کو متاثر کرنے والے اب تک کے سب سے طاقتور طوفانوں میں سے ایک ہو سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مقامی حکومتوں نے کئی پریفیکچرز میں لاکھوں افراد کے لیے انخلاء کے احکامات جاری کیے ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں