Tuesday, December 31, 2024
ہومWorldجاپان کے شاہی خاندان کی انسٹاگرام پر غیر متوقع انٹری

جاپان کے شاہی خاندان کی انسٹاگرام پر غیر متوقع انٹری



ٹوکیو (ڈیلی پاکستان آن لائن )دنیا کی قدیم ترین جاپانی بادشاہت نے شہنشاہ ناروہیٹو اور مہارانی ماساکو کی 20 باضابطہ طور پر بنائی گئیں تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کر کے سوشل میڈیا پر قدم رکھا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق جاپانی شاہی خاندان کے اس غیر متوقع انسٹاگرام پر ڈیبیو کا مقصد ان کی مصروفیات کو عوام میں اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ حالیہ سال کے تہواروں اور مواقع کے ذریعے عوام اور شاہی خاندان میں ایک رشتہ پیدا کرنا ہے۔شاہی خاندان کے انسٹاگرام اکاونٹ نے ایک دن کے اندر اندر 200 ہزار سے زائد سوشل میڈیا صارفین کی توجہ بھی حاصل کر لی ہے۔جاپانی شاہی خاندان کے اس اکاو¿نٹ کو پہلے 7 دنوں تک نجی رکھا گیا تھا جبکہ بعد میں اسے پبلک کر دیا گیا ہے۔امپیریل ہاوس ہولڈ ایجنسی کے ترجمان کے مطابق شاہی خاندان چاہتا تھا کہ عوام کو ان کے سرکاری فرائض کی بہتر انداز میں معلومات ہوں۔شاہی خاندان سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں سے رابطہ کر کے ان کی جاپانی حکومت میں دلچسپی بحال کرنا چاہتا ہے۔
یاد رہے کہ جاپانی بادشاہت کی افسانوی ابتداءدو ہزار سال سے زیادہ پر محیط ہے جبکہ شہنشاہ پر کسی بھی قسم کی عوامی تنقید جاپان میں ممنوع ہے۔شاہی خاندان کے پہلے آفیشل اکاونٹ نے کسی بھی دوسرے انسٹاگرام اکاونٹ کو تاحال فالو نہیں کیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں