Wednesday, January 8, 2025
ہومWorldجرائم کی عالمی عدالت سے روس کے آرمی چیف اور سابق وزیر...

جرائم کی عالمی عدالت سے روس کے آرمی چیف اور سابق وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری



ہیگ (ڈیلی پاکستان آن لائن )جرائم کی عالمی عدالت نے روس کے آرمی چیف اور سابق وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرائم کی عالمی عدالت نے یوکرین میں عام شہریوں کو نشانہ بنانے پر روس کے آرمی چیف اور سابق وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔عدالتی حکم کے مطابق دونوں افراد کے وارنٹ اس وجہ سے جاری کیے گئے کیونکہ عدالت سمجھتی ہے کہ روسی فوج کی جانب سے یوکرین کے الیکٹرک انفرا سٹرکچر کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کے ذمہ دار یہ دونوں افراد ہیں، ان حملوں میں 10 اکتوبر 2022 سے 9 مارچ 2023 تک میزائل حملے کیے گئے۔جرائم کی عالمی عدالت نے سابق وزیر دفاع اور آرمی چیف کو جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور غیر انسانی جرائم کا مرتکب قرار دیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ اس عرصے کے دوران یوکرین کے مختلف علاقوں میں قائم الیکٹرک پاور پلانٹس اور سب سٹیشنزکو بڑی تعداد میں میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ عدالت کے نزدیک اس طرح کے حملے عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے مقاصد کے تحت کیے گئے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں