Tuesday, January 7, 2025
ہومWorldجنوبی کوریا میں خوفناک طیارہ حادثہ کی وجہ آئی سامنے، 179...

جنوبی کوریا میں خوفناک طیارہ حادثہ کی وجہ آئی سامنے، 179 افراد کی ہوئی موت


نیوز ایجنسی ‘یونہاپ’ نے بتایا ہے کہ پرندہ کے ٹکرانے کی وجہ سے طیارہ کے لیندنگ گیئر پر اثر پڑا ہوگا، جس سے لینڈنگ گیئر پھٹ گیا اور طیارہ میں آگ لگ گئی۔

user

جنوبی کوریا میں ہوئے خوفناک طیارہ حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 179 پہنچ گئی ہے۔ یونہاپ نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ جنوبی کوریا میں ہوائی اڈے پر اترتے وقت رنوے سے پھسلنے کے بعد طیارہ میں آگ لگ گئی جس سے یہ المناک حادثہ پیش آیا۔ حادثہ کا شکار طیارہ مبینہ طور پر جیجو ایئر کا بوئنگ 800-737 تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیجو ایئر کا طیارہ جس میں 175 مسافر اور 6 فلائٹ اٹینڈینٹ سوار تھے وہ تھائی لینڈ سے واپس آ رہا تھا اور لینڈنگ کے دوران حادثہ کا شکار ہو گیا۔

‘یونہاپ’ کی ایک رپورٹ کے مطابق پرندہ کے ٹکرانے کی وجہ سے طیارہ کے لیندنگ گیئر پر اثر پڑا ہوگا۔ اس وجہ سے لینڈنگ گیئر پھٹ گیا، جس کے سبب طیارہ میں آگ لگ گئی۔ رپورٹ کے مطابق پائلٹ نے لینڈنگ گیئر کے فیل ہونے کے بعد طیارہ کو سیدھے اتارنے کا فیصلہ کیا۔ ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران طیارہ کی رفتار کم نہیں ہو سکی اور طیارہ رنوے کے آخر میں پہنچ گیا۔ افسروں کے مطابق ایئر پورٹ کے آخر میں باڑ سے ٹکرا گیا اور طیارہ میں شدید آگ لگ گئی۔ جانکاری کے مطابق 175 مسافروں میں سے 173 کوریائی جبکہ 2 تھائی شہری تھے۔

واضح ہو کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں ہی قزاقستان کے ایک شہر کے پاس ایمبریئر مسافر جیٹ حادثہ کا شکار ہو گیا تھا جس میں 38 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ یہ طیارہ روس کے اس علاقے سے نکلا تھا جسے ماسکو نے حال ہی میں یوکرینی ڈرون حملوں سے بچایا تھا۔ آذربائیجان ایئر لائنس کا طیارہ جے2-8243 آذربائیجان سے روس کے لیے اپنے مقررہ راستہ سے سینکڑوں میل دور اڑ گیا تھا اور کیسپین سمندر کے مخالف ساحل پر حادثے کا شکار ہو گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔






Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں