Sunday, January 5, 2025
ہومWorldحماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے متعلق امریکی اخبار کا تہلکہ...

حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے متعلق امریکی اخبار کا تہلکہ خیز دعویٰ



واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے متعلق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے تہلکہ خیز دعویٰ کیا ہے۔ 

 نیو یارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد اسماعیل ہنیہ کے ریسٹ روم میں 2 مہینے قبل ہی چھپا دیا گیا تھا، یہ بم دو ماہ قبل اس اہم ترین عمارت میں سمگل کیا گیا تھا۔امریکی جریدے کے مطابق بم کو ریموٹ کنٹرول سے اس وقت پھاڑا گیا جب اسماعیل ہنیہ کی اپنے کمرے میں موجودگی کی تصدیق ہوئی۔ دھماکے میں ان کا ذاتی محافظ بھی شہید ہوا۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ اسرائیل نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن اسرائیلی انٹیلی جنس اہلکاروں نے حملے کے فوراً بعد امریکا اور دیگر مغربی حکومتوں کے ساتھ آپریشن کی تفصیلات شیئر کیں۔ ایران کی جانب سے تاحال اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔ تاہم ایرانی حکام، حماس اور کئی امریکی اہلکاروں کا ماننا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کے قاتلانہ حملے میں اسرائیل ملوث ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں